سب انسپکٹر ز کی بھرتیوں کے لئے کانسٹیبلز کو بھی درخواست دینے کا اہل قرار دلوانے کیلئے درخواست دائر

سب انسپکٹر ز کی بھرتیوں کے لئے کانسٹیبلز کو بھی درخواست دینے کا اہل قرار ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پولیس سب انسپکٹر ز کی بھرتیوں کے لئے کانسٹیبلز کو بھی درخواست دینے کا اہل قرار دلوانے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔کانسٹیبل جمیل اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ پولیس نے 21جنوری کو سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کا اخبار اشتہار جاری کیا ہے جس میں 115کوٹہ اسامیوں کے لئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی عہدے کے حامل امیدوار ہی درخواست دے سکتے ہیں، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کانسٹیبل جمیل اور معروف حسین گریجویٹ ہیں اور قابلیت پر پورا اترتے ہیں جبکہ محکمے نے سب انسپکٹرز کی اسامیوں پر درخواست دینے سے روک دیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کے عائد کی گئی ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی شرائط کو ختم کیا جائے اور درخواست گزاروں کو بھی اہل امیدوار تصور کیا جائے۔ درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر