لاہورہائیکورٹ ، بھتہ وصولی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہورہائیکورٹ ، بھتہ وصولی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے بھتہ وصولی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ملزم کامران کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، درخواست گزار ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بھتہ خوری کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے گرفتار کیا ہے جبکہ پولیس کے پاس ملزم کیخلاف کوئی واضح ثبوت اور ٹھوس شواہد موجود نہیں ، انہوں نے استدعا کی کہ ملزم کامران کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر طارق جاوید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے پی ٹی وی پروڈیوسر سے 10لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا اور پولیس نے ملزم کو چودہ اکتوبر دو ہزار چودہ کو بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، انہوں نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف مختلف نوعیت کے مزید تیئس مقدمات درج ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت بھی ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر چکی ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد بھتہ وصولی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ ضمانت خارج

مزید : صفحہ آخر