توہین آمیز خاکوں کیخلاف سنی تحریک خواتین ونگ کے احتجاجی مظاہرے

توہین آمیز خاکوں کیخلاف سنی تحریک خواتین ونگ کے احتجاجی مظاہرے

 لاہور( نمائندہ خصوصی)) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایات پر توہین آمیز خاکوں کے خلاف ملک بھر میں سنی تحریک خواتین ونگ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں ۔اس موقع پر ایمن آبادی گیٹ تا شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر لبیک یارسول اللہ ﷺریلی نکالی گئی ۔شرکا ء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ منیر مجددیہ،ذوبیہ حبیب قادریہ,باجی پروین اختر چشتیہ لبنیٰ قادریہ و دیگر نے کہاکہ یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف متحد ہو سکتے ہیں تو مسلمانوں کو بھی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چا ہئے ۔اسلام کی سر بلندی کے لئے خواتین سربکف ہو کر میدان عمل میں جہاد کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام اور پا کستان کی نظر یاتی اور جغرافیائی سر حدوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ یہود ونصاری کی تہذیب کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ پاکستانی میڈیا خصوصا الیکٹرانک میڈیا پر نشر کئے جانے والے غیر اخلاقی پروگرام ،مارننگ شوز پا کستانی روایات کے مخالف ہیں جنہیں فوری بند کیاجانا چا ہئے ۔شرکاء ریلی نے صدر ممنون حسین اوروزیر اعظم نوازشریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز پر اذان پانچ وقت چلانے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔ریلی میں منظور کی گئی مختلف قرارداوں میں کہاگیاکہ اقوام متحدہ میں توہین انبیاء علیہ اسلام پر قانون سازی کی جائے،او آئی سی کو موثر بنایا جائے۔توہین رسالت کے ملزمان کو پا کستان کے حوالے کیا جائے۔یورپ میں مساجد جلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔یورپ میں مسلمانوں کو حراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے۔بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری پیدا کرنے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چا ہئے۔تہذیبوں کا ٹکراو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے مغربی میڈیا اسلام کے بارے میں دنیا کواب مزید گمراہ نہیں کر سکتا۔امریکہ،برطانیہ اور یورپ سمیت بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔مغربی میڈیا اسلام کے خلاف جاری جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا بند کرے۔ناموس رسالت ﷺ پر اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دیں گے ،تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر خون کاآخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے

مزید : صفحہ آخر