’’شہبازشریف کی متحرک قیادت کا شہرہ سوئیڈن میں بھی ہے‘‘ اوپس انٹرنیشنل گروپ کے وفدکا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

’’شہبازشریف کی متحرک قیادت کا شہرہ سوئیڈن میں بھی ہے‘‘ اوپس انٹرنیشنل ...

 لاہور(جنرل رپورٹر) سوئیڈن کے سفیر ٹومس روسینڈر کی قیادت میں اوپس انٹرنیشنل گروپ کے وفد نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متحرک اورفعال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں وزیراعلیٰ نے جس تیزرفتاری کے ساتھ معیاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اس کاشہرہ سوئیڈن میں بھی ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف معیار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے انتہائی تیز رفتاری سے انفراسٹرکچر اوردیگر منصوبوں کو مکمل کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ان کی اسی خوبی کی بنا پر غیر ملکی سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ گاڑیوں کی انسپکشن اورسرٹیفکیشن سسٹم کے منصوبے کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا جائے گااورمقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر