’’مسافر شب کو اٹھتا ہے ۔۔۔ جو جانا دور ہوتا ہے‘‘شہبازشریف کا مسلسل چوتھے روز بھی ویڈیو لنک سے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

’’مسافر شب کو اٹھتا ہے ۔۔۔ جو جانا دور ہوتا ہے‘‘شہبازشریف کا مسلسل چوتھے ...

 لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلسل چوتھے روز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے حوالے سے اشیائے ضروریہ اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام اورانتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں اورکہا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پہنچانا آپ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذا آپ کو اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری اورقومی جذبے سے ادا کرنا ہیں آپ سب کو حالیہ موقع کو خدمت خلق کا ذریعہ بنانا ہے اور اس کے لئے اپنے دن رات ایک کرناہیں۔اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی پڑھا۔ مسافر شب کو اٹھتا ہے۔۔۔جو جانا دور ہوتا ہے

مزید : صفحہ آخر