موجودہ حکمرانوں نے قرض لینے کے تما م سابقہ ریکا رڈز توڑ دئیے ، محمود الرشید

موجودہ حکمرانوں نے قرض لینے کے تما م سابقہ ریکا رڈز توڑ دئیے ، محمود الرشید

 لاہور (نمائندہ خصوصی) اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ہر پاکستا نی 90ہزار کا مقروض ہو چکا ہے اور162کھر ب 35ارب روپو ں قرضو ں کا \"کے ٹو \" روزبروز بلند ہو تا چلا جا رہا ہے جبکہ حکمران \"سب اچھا کا راگ\" گاتے پھر رہے ہیں ، روپے کی قدر گرنے سے بیرونی قرض 57کروڑڈالر کا اضافہ ہواہے جو لمحہ فکر یہ ہے ، موجودہ حکمرانوں نے قرض لینے کے سابقہ حکومتو ں کے تما م ریکا رڈز توڑ دئیے ہیں 65سالوں میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا نااہل حکمرانوں نے 2سالوں میں لیا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے میا ں محمود الرشید نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ موجود ہ نا اہل حکمران غریب عوام سے کس چیزکا انتقام لے رہے ہیں،دھاندلی ، کرپشن کے ریکا رڈز قائم کر کے نااہل حکمران 20کر وڑ عوام پر مسلط ہو چکے ہیں ، \"بحران لیگ \"کے درباری سارا دن تحریک انصاف پر تنقید کرکے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے میں لگے ہو ئے ہیں جبکہ ملک مسائل کے دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے اور حکمران عملی اقدامات کی بجائے \"ڈنگ ٹپاؤ اور کر سی بچاؤ\"کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پٹر ولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں کمی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ابھی تک عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچانے میں ناکا م ہوچکے ہیں ،اجلا سوں اور فو ٹو سیشن اور زبانی جمع خرچ کے ذریعے عوام کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ملک میں مہنگا ئی ، بیروزگاری ، دہشت گر دی ، لاقا نونیت ، بدامنی ، خو دکیشوں اور جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمرانو ں نے دوسالوں میں کو ئی ایسے قابلِ ذکر کا م نہیں کیا جس سے عام آدمی مستفید ہو ا ہو ، مو جو د ہ حکومت عوام کیلئے کینسر سے بھی زیا دہ خطر ناک ہوچکی ہے اور عوام اِن سے چھٹکا را حاصل کرنے کیلئے ہا تھ اٹھا کر انِ کی رخصتی کی دعاؤں کر رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر