اب بجلی بھی پری پیڈ موبائل فون کارڈ کی طرح ملے گی

اب بجلی بھی پری پیڈ موبائل فون کارڈ کی طرح ملے گی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) حکومت چوری روکنے کے لئے بجلی کے سمارٹ میٹر متعارف کرائے گی۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق کارڈ لوڈ کریں گے پھر بجلی ملے گی۔ کارڈ ختم ہوتے ہی بجلی بھی ختم ہو جائے گی۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کا کہنا ہے کہ بجلی کے سمارٹ میٹر کا نظام مارچ سے شروع کر رہے ہیں۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق سمارٹ میٹر میں ہر ماہ کارڈ لوڈ کریں گے۔ بجلی کے سمارٹ میٹر کا نظام دو سے تین سال میں مکمل ہوگا۔ سیکرٹری پانی و بجلی کا مزید کہنا ہے کہ دو سے تین سال کے عرصے میں ایل این جی کے بجلی پلانٹس پیداوار شروع کر دیں گے جس سے فی یونٹ 8 روپے 80 پیسے کی سستی بجلی پیدا ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب گردشی قرضوں پر کافی حد تک قابو پا لیا۔

مزید : صفحہ آخر