بچوں کوگھناؤنے جرائم میں ملوث کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں،آئی جی پنجاب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)صوبے بھرمیں بچوں کواغواء کرنے کے بعد انہیں مختلف جرائم کے لئے استعمال کرنے، ان سے بھیک منگوانے اور دیگر گھناؤنے کاروبارمیں ملوث کرنے والے معاشرتی ناسور کسی ہمدردی کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو (CPB) کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس لاہورمیں چےئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، صباء صادق سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں اے آئی جی آپریشنز، رومیل اکرم اور PSOٹو آئی جی، طارق رستم چوہان بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب نےCPBکی چےئر پرسن کو بتایا کہ پنجاب پولیس کے 20کانسٹیبلز ایک سینےئر افسر کی سربراہی میں مستقل ان کے Diposalپر ہونگے۔ جو تمام بڑے شہروں میں مجرموں کی پناہ گاہوں پر بھرپور کارروائی کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر کی ٹریفک پولیس کے اہلکار اور لاہور میں وارڈنز CPBکے ساتھ مل کر سڑکوں اور چوراہوں پر بچوں سے بھیک منگوانے اور دیگر جرائم کروانے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں گے۔مزید برآں آئی جی پنجاب نے چےئر پرسن CPBکی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب پولیس کے تمام ٹریننگ سکولز اور کالجز میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ماہرین کی طرف سے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو آگاہی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ صوبائی پولیس سربراہ نے CPBکے ساتھ مستقل رابطے اور ہر قسم کے تعاون کے لئے AIGآپریشنز، رومیل اکرم کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے ۔ مشتاق سکھیرا