16 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

16 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے16 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر اویس احمد کو SSP/RO کاؤنٹر ٹریررزم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، محمد عاطف اکرام کوایڈیشنل ایس پی لائل پورٹاؤن فیصل آباد ،ایڈیشنل ایس پی لائل پورٹاؤن فیصل آباد محمد اویس ملک کو ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی شیر بہادر کو پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی عالم شیر جاوید کو پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی موبائلز صدر لاہورارشد محمود ساہی کو ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پیCTD پنجاب فرحان تنویر کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم - I ، راولپنڈی محمد ارشاد کو ایس ڈی پی او صدر راولپنڈی ،تقرری کے منتظر، رضا اللہ خان کو ایس ڈی پی او صدر جہلم ، ایس ڈی پی او صدر جہلم صفدر اقبال کو ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم ، ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم خان زمان کو ایس ڈی پی او سوہاوہ جہلم،ایس ڈی پی او سوہاوہ جہلم خالد ریاض کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز جہلم،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز جہلم شاہد صدیق کو ایس ڈی پی او سٹی جہلم ، ایس ڈی پی او سٹی جہلم محمد سرور شاہد سپیشل برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پرجبکہ ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ زبیر حسین اورایس ڈی پی او صدر راولپنڈی محمد اعجاز کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تقررتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -