کشمیر سنٹر کے زیر اہتمام آج پنجاب اسمبلی کے سامنے کیمپ لگایا جائے گا

کشمیر سنٹر کے زیر اہتمام آج پنجاب اسمبلی کے سامنے کیمپ لگایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار) کشمیرسنٹرلاہورکے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج صبح 10بجے پنجاب اسمبلی کے بالمقابل شاہراہ قائداعظم پر کیمپ لگایاجائے گا جس سے مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماخطاب کرینگے جبکہ کارکنوں اورعام شہریوں کی بڑی تعدادبھی کیمپ میں شرکت کریگی۔ اس موقع پر تحریک آزادئ کشمیر کے حوالے سے لٹریچرکاسٹال بھی لگایاجائے گا۔ انچارج کشمیرسنٹرلاہورانعام الحسن کاشمیری نے کیمپ کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر ہرسال نہایت جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہوئے اس عزم کا بھرپوراعادہ کیاجاتاہے کہ پاکستانی عوام اورپاکستان میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم ومجبورکشمیری بھائیوں کی جدوجہدآزادی کی بھرپوراخلاقی سفارتی وسیاسی حمایت ہرصورت میں جاری رکھیں گئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام بڑی تعدادمیں اپنے گھروں سے نکل کی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں تاکہ کشمیریوں کے حوصلے مزیدبلند ہوں اوربھارت کو بھی یہ باورہوسکے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے پشتیبان ہیں۔وہ اپنے بھائیوں کو کسی بھی حال میں تنہانہیں چھوڑینگے اس لیے کہ کشمیری صرف آزادی ہی نہیں تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔