مطالبات کی منظوری کیلئے ایپکا کونسل کی تشکیل اور احتجاجی تحریک چلانیکا اعلان

مطالبات کی منظوری کیلئے ایپکا کونسل کی تشکیل اور احتجاجی تحریک چلانیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( خبرنگا) سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا کے دونوں گروپوں نے ملازمین کے حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لئے ایپکا کونسل کی تشکیل اور مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اور اعلانات ایپکا کے دونوں گروپوں حاجی محمد ارشاد گروپ اور ظفر علی خان گروپ کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ میٹنگ اور پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر ایپکاحاجی محمد ارشاد چودھری گروپ کے صوبائی و مرکزی رہنماؤں میں حاجی محمد ارشاد، فضل داد گجر، لالہ محمد اسلم، یونس بھٹی، ارشد علی باجوہ، جبکہ ظفر علی خان گروپ کے ظفر علی خان، چودھری صفدر حسین، مختار احمد گجر، عرفان منظور کھوکھر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر ایپکا کے رہنما حاجی محمد ارشاد ، ظفر علی خان، یونس بھٹی ، مختار گجر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لئے مشترکہ طور پر ایک پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جس میں 10 فروری کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے ایپکا کے دونوں گروپوں کے ملازمین احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح 24 فروری کو بھی ملازمین کے حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی کے سامنے مشترکہ طور پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا بعد ازاں ایپکا کے رہنماؤں حاجی محمد ارشاد ، لالہ محمد اسلم، ظفر علی خان، مختار حسین گجر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں بھی سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے مشترکہ طور پر چلنے کا عہد کیا گیا ۔ قبل ازیں سرکاری ملازمین نے اپنے حقوق اور مطالبات کی منظوری کے لئے ڈی جی نرسنگ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ملازمین کے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد اور ظفر علی خان نے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع تمام صوبائی محکموں میں مکمل طور پر ہڑتال کی جائے گی جس میں تمام صوبائی محکموں کے ملازمین شرکت کریں گے۔ اپیکا

مزید :

صفحہ آخر -