سرکاری محکموں میں سینٹری ورکرز کی بھرتی کے لئے پالیسی تشکیل

سرکاری محکموں میں سینٹری ورکرز کی بھرتی کے لئے پالیسی تشکیل

 لاہور ( جنر ل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے مختلف محکموں میں سینٹری ورکرز کی بھرتی کیلئے پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں تمام معاملات کا جائزہ لینے کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جوکہ رانامحمدارشد پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر، طاہر خلیل سندھو صوبائی وزیر اقلیتی امور، رانا شمشاد خان اور قاضی عدنان فرید ممبران صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہے۔ یہ کمیٹی ضلعی سطح پر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اور دیگر محکموں میں سینٹری ورکرز کی بھرتی بارے جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں بہتر لائحہ عمل کیلئے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1