جنسی ہراسگی کے الزام میں فارغ ہونے والا بینک ملازم الزام ثابت نہ ہونے پر بحال

جنسی ہراسگی کے الزام میں فارغ ہونے والا بینک ملازم الزام ثابت نہ ہونے پر بحال

 لاہور ( خبرنگار) خاتون صوبائی محتسب پنجاب ڈاکٹر فیلبوس نے مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کئے گئے غیرسرکاری بنک کے ایک منیجر کی اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیاہے۔ حکم کے مطابق بنک کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ حقیقت پر مبنی نہیں اور اپیل کنندہ بنک منیجر پر جنسی ہراساگی کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ خاتون صوبائی محتسب نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کو بنک قوانین کے مطابق تنخواہ ادا کرنے کا بھی حکم دیاہے۔ دریں اثناء ڈاکٹر میرافیلبوس نے لاہور کے ایک ہائی سکول کے ہیڈماسٹر کی جانب سے خاتون نائب قاصد کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ خاتون نائب قاصد کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیاہے۔ اس جرم کی پاداش میں خاتون صوبائی محتسب نے ہیڈماسٹر کی 3سال کی انکریمنٹ فوری روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1