جنرل راشد محمود کی سعودی فرما نرواسے ملاقات دو طرفہ فوجی تعاون کا جائزہ لیا گیا

جنرل راشد محمود کی سعودی فرما نرواسے ملاقات دو طرفہ فوجی تعاون کا جائزہ لیا ...

جدہ (محمد اکرم اسد سے) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ملاقات کی انہوں نے صدر پاکستان اور وزیراعظم و پاکستانی عوام کی طرف سے شاہ سلمان کو مملکت سعودی عرب کافرمانروا بننے پر مبارکباد دی۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر دونوں رہنماؤں اور پاکستانی عوام کیلئے گہری قدر و منزلت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ جنرل راشد نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ولی عہد ثانی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف، نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ، وزیر دفاع و سربراہ ایوان شاہی شہزادہ محمد بن سلمان موجود تھے۔ پاکستان کی طرف سے مملکت میں سفیر منظور الحق اور پاکستانی آرمی اتاشی بریگیڈیئر سٹاف ماہر گلزار ملک بھی موجود تھے۔ جنرل راشد محمود نے ولی عہد دوم و وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے دونوں برادر ملکوں کی باہمی دلچسپی کے امور پر افہام و تفہیم اور تعاون کے ماحول میں بات چیت کی۔ جنرل راشد محمود نے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع نے جنرل راشد محمود کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر اعلیٰ درجے کا شاہ عبدالعزیز تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ جنرل راشد نے وزیر نیشنل گارڈ شہزادہ متعصب بن عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ جنرل راشد ملاقات

مزید : صفحہ آخر