شہر کی صفائی کے حوالے سے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، ڈی سی او

شہر کی صفائی کے حوالے سے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، ڈی سی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مناسب انتظامات کر نے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا یا جا رہا ہے اور اپنی ڈیوٹی میں غفلت کر نے والے ملازمین کے خلاف سخت کا رروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ایس ڈی او (اچھرہ اور وحدت کالونی) محمد سیف کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا ہے جبکہ زونل آفیسرقذافی ا سٹیڈیم محمد مصطفی اور زونل آفیسر وحدت کالونی محمد طیب کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معطل ہو نے والے افسران نے اپنے متعلقہ علاقوں میں پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست نہ کیا تھا جس کی بناء پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔