عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے،شیر علی گورچانی

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے،شیر علی ...

 لاہور(نمائندہ خصوصی)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیر پا حل چاہتے ہیں ۔مسئلہ کشمیر بنیادی انسانی حقوق اور حق خودرادیت کے اصولوں پر عمل درآمد کا متقاضی ہے ۔ کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا اٹوٹ رشتہ ہے جو ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان ہزاروں کشمیریوں کے لئے باعث افتخار ہے جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے شہداء کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک ان کا جائزحق نہیں مل جاتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1