حکومت ریسکیو1122کے اہلکاروں کو فوری بقایاجات ادا کرے،بشارت جسپال

حکومت ریسکیو1122کے اہلکاروں کو فوری بقایاجات ادا کرے،بشارت جسپال

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو گزشتہ 5ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، دوسروں کی جانیں بچانے والوں کی جانوں کو پنجاب حکومت نے تکلیف میں رکھا ہوا ہے۔ضلع قصور سمیت تحصیل کی سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو باقاعدگی سے تنخواہیں نہیں مل رہیں جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور قائمقام گورنر پنجاب اپنے ضلع کی تحصیل کے اہلکاروں کو تنخواہیں دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ورکرز، اساتذہ کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو سروس سٹرکچر اور مالی مسائل میں مبتلا رکھا گیا ہے ۔ عوامی خدمت کے شعبے اور ان کے ملازمین پنجاب حکومت کی بدانتظامی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع قصور سمیت دیگر تمام اضلاع کے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو بلاتاخیر تنخواہیں اور بقایا جات ادا کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1