کوآرڈینیٹرز عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دیں،خواجہ احمد حسان

کوآرڈینیٹرز عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دیں،خواجہ احمد حسان

لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیرِ صدارت ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں قومی اسمبلی حلقہ 126کے لیے کوآرڈینیٹرز کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹاؤن کی سطح پر گلبرگ ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے لیے کوآرڈینیٹرز منتخب کئے گئے اور انہیں متعلقہ علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ متعلقہ حلقے میں عوامی مسائل کے حل اور ضلعی حکومت کی معاونت کے حصول کے لیے توصیف قریشی کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے 8 ارکان پر مشتمل واسا کی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی اور واسا سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لیے منتخب کوآرڈینیٹرز کو مثبت و متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔ مشیر وزیر اعلیٰ برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری لاہور ڈویژن سید توصیف شاہ اور دیگر سیاسی نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے منتخب کوآرڈینیٹرز سے کہا کہ تمام نمائندے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے سہولت کار کا کردار ذمہ داری سے انجام دیں کیونکہ عوامی فلاح و بہبود ہی پارٹی کا منشور ہے اور اسی میں اللہ کی خوشنودی بھی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1