ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مال روڈ پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مال روڈ پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبو ت اور الامہ لائرز فورم کے علماء اور وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک مال روڈ پر ایک بھرپور یکجہتی کشمیر مظاہرہ کیا کشمیر کی آزادی اور بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کیخلاف شدید نعرہ بازی کی نیز قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان اور ڈاکٹر شاہد نصیر ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت آج 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ملک گیر مظاہرے کریگی اور مختلف شہروں میں آزادی کشمیر ریلیاں،جلوس، مظاہرے ، مذاکرے، عوامی اجتماعات اور کیمپ لگائے گی لاہور میں مرکزی کیمپ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر لگایا جائیگا جس میں علماء ، وکلاء ، دینی ، سیاسی و سماجی اور سول سوسائٹی سمیت معززین شہر بڑی تعداد میں شریک ہوکر بھرپور اظہار یکجہتی کشمیر مظاہرہ کرینگے جبکہ شاہدرہ سے یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ اور اسطرح شہر لاہور کے مختلف شہروں سے چھوٹے بڑے جلوس مرکزی کیمپ میں شریک ہونگے ۔