سرگودھا میں خاتون کا ناک کاٹنے کا واقعہ،خدیجہ فاروقی کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

سرگودھا میں خاتون کا ناک کاٹنے کا واقعہ،خدیجہ فاروقی کی تحریک التواء اسمبلی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر قاروقی نے سرگودھا میں خاوند اور سسرالیوں کی طرف سے بیوی کی ناک کاٹنے او رتشدد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ء جمع کروادی۔انہوں نے اپنی تحریک میں کہا ہے کہ کمزور قوانین اور حکومت کی بے حسی کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔پنجاب حکومت نے اب تک خواتین کے تحفظ کے لیے نمائشی اور کاغذی اقدامات کئے ہیں خواتین کے تحفظ اور ان کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کے لیے پنجاب میں کوئی ٹھوس قانون ساز ی نہیں کی گئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔جس کی وجہ سے پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت مثبت اور ٹھوس اقدامات کرے اور خواتین پر تشدد کرنے والوں کو قرار واقعی سزا د ی جائے تاکہ کسی کو خواتین پر تشدد کی جرات نہ ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1