ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،یاسر گیلانی

ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،یاسر گیلانی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ڈھنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ناکامی سکیموں پر عوام کا قیمتی سرمایہ اور وقت ضائع کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزUC-2 کے عہدیداران ندیم مبشر سندھو، اکبر علی انجم، میاں محمد علی، شاہ نواز خان، ارشاد سیٹھی، حاجی شوکت، خالد فاروق، زاہد عباس، میاں مظفر اور لالہ محبوب اکبر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1