جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی
جادو گروں کے خلاف کویت نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی

  

کویت سٹی (نیوز ڈیسک) کسٹمز اہلکاروں کو ممنوعہ اشیاء کا سراغ لگانے اور پکڑنے کی تربیت تو دی جاتی ہے مگر جادو ٹونے کا توڑ نہیں سکھایا جاتا اور یہی وجہ ہے کہ کویتی حکام نے اپنے کسٹمز اہلکاروں کو جادو ٹونے سے متعلقہ اشیاء پکڑے اور ضبط کرنے کیلئے ایک مشہور سعودی عامل سے تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کویتی اخبار ’’الراعی‘‘ کے مطابق کسٹمز اہلکار جادو ٹونے میں استعمال ہونے والی اشیاء کی سمگلنگ روکنے میں گھبراہٹ کا شکار تھے کیونکہ وہ ان اشیاء کو پکڑنے، کھولنے اور ضبط کرنے سے گھبراتے ہیں۔سعودی عرب میں موجود ایک شہرت یافتہ عراقی نڑاد سعودی عامل کو اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر کویت بلوایا جا رہا ہے اور وہ ابتدائی طور پر کویت اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع نوافیبی چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو تربیتی کورس کروائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عامل کسٹمز اہلکاروں کو وہ گر سکھائیں گے جنہیں استعمال کر کے وہ خود کو نقصان پہنچائے بغیر جادو ٹونے کے استعمال کی اشیاء کو ضبط کر کے انہیں بے کار بنا سکیں گے۔

مزید : صفحہ آخر