پائیدار امن کا راستہ انصافاور مساوات سے ہو کر جاتا ہے،ناصر اقبال

پائیدار امن کا راستہ انصافاور مساوات سے ہو کر جاتا ہے،ناصر اقبال

 لاہور(جنرل رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ، میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشیخ طلال امجد،صدرشیخوپورہ عمران حیدراورصدرفیصل آباد ندیم مصطفی نے کہا ہے کہ پائیدار امن کاراستہ انصاف اورمساوات سے ہوکرجاتا ہے ۔ جہاں کمزور اور نادارکوانصاف نہیں ملتاوہاں انتقامی رویے فروغ پاتے ہیں طبقاتی نظام نے ہمارے معاشرے کوطبقاتی بنیادوں پرتقسیم جبکہ قومی یکجہتی کاقلعہ کمزور کردیا حکمران دہشت گردی کے اسباب اورمحرکات ختم کردیں دہشت گردخودبخودختم ہوجائیں گے۔پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ملکوں میں رائج سرمایہ دارانہ نظام باغیوں اور دہشت گردوں کوجنم دے رہا ہے ۔سانحہ پشاور کازخم آج بھی تازہ ہے لہٰذاء ہمارا ملک مزیدکسی سانحہ کامتحمل نہیں ہوسکتا،دہشت گردی کاپھن کچلناہوگاوہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1