عوام کو ریلیف دینے کے عمل میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،میاں عرفان

عوام کو ریلیف دینے کے عمل میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور ان پر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکمے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کریں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سے پنجاب کی معیشت کو سالانہ چار سو ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچے گا اور یہ فائدہ براہ راست عام آدمی تک منتقل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف دینے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وضع کردہ قابل عمل پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی