پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے،ذوالفقار علی ندیم

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے،ذوالفقار علی ندیم

 لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناکافی ہے ابھی20 روپے مزید کم کرنے کی واضح گنجائش باقی ہے۔ امریکہ میں اس وقت پاکستانی روپے کے برابر 50 روپے لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول کی فروخت میں میرین انشورنس ہینڈلنگ بینک ایل سی چارجز سمیت آئل کمپنیوں کا منافع اور دیگر ٹیکسز کو شامل کرکے پٹرول پمپوں پر پہنچ میں 49 روپے 87 پیسے لاگت آتی ہے ابھی بھی چند نادیدہ قوتیں روزانہ 20 روپے فی لیٹر قوم سے لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں ایک تنظیمی میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک‘ جنرل سیکرٹری صائمہ نور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے وقتاً فوقتاً حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اس کا کریڈٹ اپنے کھاتے میں ڈال رہی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ عالمی منڈی میں جو تیل اس وقت فروخت ہورہا ہے وہ پاکستانی پٹرولیم کی قیمت سے کئی گنا نیچے ہے اور چونکہ عوام اس معاملے سے بے خبر ہے جس کا براہ راست فائدہ ہر آنے والی اور موجودہ حکومت کے نمائندے اور ان کے چیلے چانٹے پٹرول کو مہنگے داموں فروخت کرکے وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف کے دور اقتدار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی ارزاں تھیں اور عوام کو سستے داموں ضروریات زندگی سمیت تمام اشیائے ضروریہ باآسانی فراہم ہوتی تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1