موبی کیش نے ’’ون پیسہ‘‘ڈیٹا بنڈل آفر کا آغاز کر دیا
لاہور(پ ر ) موبی کیش نے اپنے صارفین کے لئے ’’ون پیسہ‘‘ڈیٹا بنڈل پیشکش کا آغاز کر دیا ہے ، جس کا مقصد صارفین کو اپنے \"موبی کیش موبائل والیٹ اکاؤنٹ \" کھلوانے کی ترغیب دینا ہے۔ ایسے تمام صارفین جو اپنے موبی کیش موبائل والیٹ اکاؤنٹ کے حامل ہیں ، اب موبی لنک 3G انٹر نیٹ کے ذریعے 300 میگا بائٹ ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے صارف کو اپنے موبائل فون سے ویب سائٹ m.mobilink.com.pk پر جا کر صرف ایک پیسہ ادا کرنا ہو گا۔ حاصل کردہ 300 MB انٹرنیٹ ڈیٹا کی مفت سہولت تین روز تک دستیاب رہے گی۔موبی لنک موبائل فنانشیل سروسز کی سربراہ انیقہ افضل سندھو نے کہا کہ ؛ \" ون پیسہ \" ڈیٹا آفر ایک منفرد پیشکش ہے جو موبائل والیٹ اکاؤنٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کو موبی لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ سہولیاتً مفت فراہم کرے گی ۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ ہمارے صارفین اس پیشکش سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے فوری طور پر اپنے موبی کیش موبائل والیٹ اکاؤنٹ کا اندراج کروا ئیں گے۔اپنے موبی کیش موبائل والیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ، موبی لنک کے صارفین اب بہت سی جدید سہولیات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، مثلاً ؛ بلوں کی ادائیگی ، رقوم کی ترسیل و منتقلی سمیت متعدد بیش قدر سہولیات اب اپنے موبائل فون پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ موبی لنک کے تمام پری پیڈ صارفین جو موبی کیش موبائل والیٹ اکاؤنٹ کے حامل ہیں اور ان کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ کا بیلنس موجود ہے ، اب اس پیشکش سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی سبسکرپشن چیک کرنے کے لئے صارفین کو فون نمبر *117*10*2#ڈائل کرنا ہو گا۔ موبائل والیٹ اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے صارف کو اپنے قریبی موبی لنک بزنس سینٹر ، فرنچائز یا وسیلہ بینک کی برانچ پر جانا ہو گا۔