پیاس میں منعقدہ انڈ جینس آن کیمپس ٹریننگ کا اختتام

پیاس میں منعقدہ انڈ جینس آن کیمپس ٹریننگ کا اختتام

اسلام آباد( پ ر )پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز میں 30جنوری 2015کو شروع ہونے والی تین روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آف نان فنانشل منیجرز برائے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ‘‘ ختم ہو گئی ہے۔ ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے اس پروگرام کا آغاز مینجمنٹ کیڈر (بی پی ایس 16اور زائد) کی تربیت کیلئے کیاہے۔ NILOPاور پیاس کے 26سے زائدشرکاء نے تربیتی ورکشاپ سے استفادہ حاصل کیا جن میں اکاؤنٹنگ پرنسپل،آڈٹنگ ، فنانشل مینجمنٹ ، فنانس و نان فنانس افسران شامل تھے۔ پانچ نامور شرکانے اپنے لیکچرز اور گروپ ڈسکشن کے ذریعے شرکاء کی ٹریننگ کی جن میں ڈاکٹر عامر شاہ، خلیق الزمان،مکرم شاہ، ڈاکٹر سید کاشف سعید ،اور خواجہ زاہد حسین شامل تھے۔ شرکاء کی نمائندگی کرنیوالے ڈاکٹر کامران صفدر نے ٹریننگ کے والے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جو کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کوالٹی اینہانسمنٹ ) بھی ہیں۔تیسرے راؤنڈ میں ہائیرایجو کیشن کمیشن کی جانب سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے شرکاء کو پیشہ ورانہ افراد سے روابط پیدا کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز کے پرو ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر مجید مرزا نے کہا کہ ’’ مجھے آج تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کر کے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے یا یونیورسٹی کے تین ستون ہوتے ہیں جن میں سٹوڈنٹس، فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن شامل ہیں ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا مینجمنٹ افسران کی صلاحیتونں کو بہتر بنانے کا یہ قدم خوش آئند ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی اور موثر انداز میں نبھا سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربیتی ورکشاپ سے علم اور صلاحیتیوں میں نکھار پیدا ہو گااور انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی معاونت کوبھی سراہا‘‘۔ آخر میں مہمانِ خصوصی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ایپلائیڈ سائنسز ، اسلام آباد میں منعقدہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اندجینس آن کیمپس ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا ء کا پرو ریکٹر پیاس پروفیسر ڈاکٹر ناصر مجید مرزا کے ہمراہ گروپ فوٹو

مزید : علاقائی