موجودہ حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے کام نہیں کررہی ہے ، شیخ رشید

موجودہ حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے کام نہیں کررہی ہے ، شیخ رشید

 اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے اور کشمیری اپنی تحریک کے ساتھ مخلص ہیں وہ آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے ۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت صرف ٹی وی کوریج کیلئے کام کررہی ہے کشمیر کی آزادی کیلئے نہیں مشرف کی کشمیر پالیسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں غیر اعلانیہ جنگ شروع شروع ہوچکی ہے تمام سکولوں اور کالجز کی حفاظت کرنا بہت مشکل کام ہے

مزید : علاقائی