یوفون نے ویڈیو پیغام کی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

یوفون نے ویڈیو پیغام کی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(پ ر )یوفون نے پاکستان میں پہلی بار ویڈیو پیغام پر مبنی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے 3Gکے ساتھ یوفون کے صارفین ویڈیو کال کے حامل اسمارٹ فون کے ذریعے ویڈیو ایس ایم ایس بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔ اس جدید سروس کے مطابق صارفین ویڈیو کال کے دوران ویڈیو میسج بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہ سروس سادہ طریقے سے استعمال ہوتی ہے اور اپنا مطلوبہ نمبر ڈائل کرنے سے پہلے 44 دبائیں جس پر یوفون صارف کو ویڈیو پورٹل پر بھیج دیا جاتا ہے جہاں صارف کو مینو پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے مطلوبہ نمبر پر ارسال کردے۔ موبائل صارفین مطلوبہ یوفون نمبر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کسی بھی آپریٹر کے نمبر پر ویڈیو میسج بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔ پھر دیگر وصول کنندہ تیار ویڈیو پیغام موصول ہونے کے بعد اسے چلا سکیں گے۔ تاہم اگر استعمال کنندہ کال وصول نہیں کرتے یا ان کے پاس ویڈیو کال کی خصوصیت کا حامل اسمارٹ فون نہیں ہے تو ایک یو آر ایل پر مشتمل ایک پیغام بھیجا جائے گا تاکہ بعد میں ویڈیو پیغام ملاحظہ کیا جاسکے۔ اپنے موبائل نمبر سے یوفون کے صارفین ویڈیو کال ملانے کیلئے 44 ڈائل کرکے بھی ویڈیو پیغام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یوفون میں ہیڈ آف ویس، سید شرجیل بن حسن نے اس حالیہ پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں یوفون اپنے معزز صارفین کیلئے نئی مصنوعات اور خدمات متعارف کرکے ایک خصوصی امتیاز برقرار رکھتی ہے۔ ویڈیو پیغام کی اس سہولت کے ساتھ ہم مارکیٹ میں زیادہ رسائی حاصل کرنے کے علاوہ اپنی وفاداری مزید مستحکم کریں گے۔ اپنی خدمات کی استعداد میں باقاعدگی سے اضافے کے باعث یوفون کی خدمات شہری اور دیہی علاقوں کے صارفین میں یکساں مقبولیت رکھتی ہے۔ یہ سروس پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لئے دستیاب ہے جو صارفین کو بہتررسائی کی سہولت پیش کرتی ہے۔

مزید : علاقائی