لٹریچر فیسٹول ،کوکا۔کولا بْک بینک کتابیں جمع کریگا

لٹریچر فیسٹول ،کوکا۔کولا بْک بینک کتابیں جمع کریگا

 لاہور(پ ر) کوکاکولا پاکستان نے رواں سال کراچی لٹریچر فیسٹول برائے 2015 میں بْک بینک کے قیام کے ذریعے اپنی حمایت بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس بْک بینک میں لوگوں کی جانب سے عطیہ کی گئیں کتابیں جمع کی جائیں گی جبکہ بدلے میں لوگوں کو کوکا۔کولا اور کینلے مفت فراہم کئے جائیں گے۔ سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کی جانب سے اس فیسٹول کے دوران جمع کی گئی تمام کتابوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جو کتابیں فاؤنڈیشن کے اسکولوں کے طالب علموں کے استعمال کے لئے مناسب ہونگی، ان کو قابل الگ رکھ لیا جائے گا۔ باقی کتابیں مارکیٹ میں فروخت کردی جائیں گی اور حاصل ہونے والی رقم بھی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کو عطیہ کردی جائے گی۔ اس بْک بینک کی سرگرمی کے لئے ناقابل استعمال فرنٹ گلاس والے پرانے کولرز کو بہتر بنا کر بْک شیلف کے طور پر استعمال کیا جائے گا جہاں عطیہ کی گئی کتابیں جمع کی جائیں گی۔ کراچی لٹریچر فیسٹول برائے 2015 کے ساتھ کوکا۔کولا کی حمایت مسلسل تیسرے سال میں داخل ہورہی ہے۔ کمپنی کراچی لٹریچر فیسٹول میں پاکستانی مصنف کی انگریزی زبان میں بہترین کتاب کے انعام کے لئے بدستور کوکا۔کولا پرائز کی اسپانسر ہے۔ سالانہ اسپانسرشپ میں ججوں کیلئے مشاہرہ اور فیسٹول کے پورے وقت کے دوران آنے والے ہزاروں شائقین کتب کیلئے کمپنی کے مشروبات کی اعزازی فراہمی شامل ہے۔ کوکا۔کولا پاکستان، افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے بتایا کہ \'ہمیں کوئی شک نہیں ہے کہ بڑے پیمانے پر تعلیم کا پھیلنا اور سیکھنا پاکستان کی ترقی کیلئے بنیاد ہے اور ہمارے معاشرے میں برائی کی قوتوں کو جواب دینے کی استعداد رکھتا ہے۔ کمپنی کے طور پر، ہم پْرعزم ہیں کہ ان اداروں اور اقدامات ، جیسے کراچی لٹریچر فیسٹول اور ٹی سی ایف ،کیلئے بھرپور طور پر حمایت اور شراکت داری کریں جو تعلیم کے فروغ کیلئے انتھک محنت بالخصوص مستحقین کیلئے کام کررہے ہیں۔ میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ برائے مہربانی بْک بینک کی سرگرمی کی بھرپور حمایت کریں۔ کوکا۔کولا پاکستان اس سے قبل ضلع مظفر گڑھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ایک ٹی سی ایف اسکول کی مکمل تعمیر کے لئے معاونت کرچکا ہے اور تین سال سے اس اسکول کو چلانے کے اخراجات برداشت کررہا ہے۔ اس کے علاوہ Abopt-a-School پروگرام کے تحت تعلیم کے فروغ کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کوکا۔کولا پاکستان نے کیئر فاؤنڈیشن اور مزید سرکاری اسکولوں تک معاونت میں مزید وسعت اختیار کرلی ہے۔

مزید : علاقائی