بحریہ ٹاؤن کا کراچی میں ڈی ایچ اے بحریہ دستر خوان کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن کا کراچی میں ڈی ایچ اے بحریہ دستر خوان کا افتتاح

کراچی(پ ر )بحریہ ٹاؤن نے ڈی ایچ اے فیز 5میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح کر دیا ہے ۔ پراجییکٹ کا افتتاح ڈائریکٹر ساؤتھ زین ملک نے بحریہ ٹاؤن آئیکون کے 60سالہ بزرگ کارکن محمد نذیر سے کروایا ۔ محمد نذیر کمپریسر آپریٹر ہیں ۔ بحریہ دستر خوان ایک وسیع جگہ پر قائم کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں افراد کے بیک وقت کھانے کی سہولت موجود ہے ۔ اس دستر خوان سے ہزاروں غریب مزدور ،مرد و خواتین روزانہ کی بنیاد پر دو وقت کا مفت کھانا کھا سکیں گے ۔ دستر خوان میں صاف ستھرے ماحول میں بیٹھنے ، کھانے اور ہاتھ دھونے کی سہولیات میسر کی گئی ہیں جبکہ کھانے کے ہالز کو خوبصورت پینٹگز اور کیلیگرافی کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پنکھوں اور لائٹوں کی وافر تنصیب کی بدولت ہوا اور روشنی کا نہایت مناسب انتظام ہے جبکہ اس بحریہ دستر خوان میں خواتین کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے ۔ بحریہ ٹاؤن پہلے سے ملک بھر میں ایسے بے شمار دستر خوان چلا رہا ہے اور اس دستر خوان کے افتتاح سے سندھ میں دستر خوانوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے ۔

مزید : علاقائی