دکی، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا
دکی(اے این این) دکی میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لورالائی کے علاقے کلی عمر میں 26سالہ نوجوان عطاء محمد ولد شاہ محمد بجلی کا کام کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا لاش ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔