مصر، 2011میں انقلاب لانے والے 230افراد کو عمر قید کی سزا

مصر، 2011میں انقلاب لانے والے 230افراد کو عمر قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری عدالت نے سال 2011میں صدر حسنی مبارک کی حکومت کی خلاف تحریک چلانے والے 230 افراد کو عمر قید کی سزا ئیں سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد میں التحریر سکوائر میں احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماء احمد دوما بھی شامل ہیں۔ ان تمام افراد پر دوران تحریک سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ مزید 39افراد کو انہی جرائم میں ملوث ہونے کے سبب دس ، دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ سزا پانے والے افراد میں سے اکثر کا تعلق سابق صدر محمد مرْسی کی اسلام پسند جماعت اخوان المسلمین سے ہے۔

مزید :

علاقائی -