وزیراعظم نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کی منظوری دے دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سفارش پر عثمان یوسف مبین کو چیرمین نادرا مقرر کردیا ہے، عثمان یوسف مبین نادرا میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کررہے تھے جن کی بطور چیرمین تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے طارق ملک کو چیرمین نادرا کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد امتیاز تاجور کو قائم مقام چیرمین نادرا مقرر کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول