ق لیگ کو بھی جھٹکا، گلگت بلتستان کی قیادت تحریک انصاف میں شامل

ق لیگ کو بھی جھٹکا، گلگت بلتستان کی قیادت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیراعظم آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمود کے بعد وزیرقانون راجہ فاروق نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاا علان کردیا۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنماؤں کی شمولیت کے علاوہ تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ق کی دوبڑی ’وکٹیں‘ گرالی ہیں۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ق کے صدر مرزاحسین اور خواتین ونگ کی صدر آمنہ انصاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیاہے ۔

مزید : صفحہ اول