نیوکراچی میں ایس آئی یوکی کارروائی ، 22افراد کا قاتل گرفتار

نیوکراچی میں ایس آئی یوکی کارروائی ، 22افراد کا قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے نیوکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 22افراد کے قاتل ٹارگٹ کلرکو حراست میں لے لیا اور قبضے سے اسلحہ ودیگرسامان برآمدکرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان نے بتایاکہ فرقان قادری کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی چار بار پکڑاجاچکاہے لیکن ضمانتوں پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ ملزم نے رہائی کے بعد مزید سات افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاتھا، ملزم نے سیاسی جماعت کے 10کارکنان سمیت 22افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے ،یہ تمام کارروائیاں تین تھانوں کی حدود میں کی گئیں اورمزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -