وفاقی سیکریٹری داخلہ شاہدخان کی ڈائریکٹر نیکٹا سے بدتمیزی،تھپڑ دے مارا

وفاقی سیکریٹری داخلہ شاہدخان کی ڈائریکٹر نیکٹا سے بدتمیزی،تھپڑ دے مارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری داخلہ شاہدخان نے ڈائریکٹر نیکٹافضل ماجد کو تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ شاہدخان نے ڈائریکٹر نیکٹا فضل ماجدکواجلاسکے دوراان تھپٹرمارے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پرلگان نے پربرہم ہوگئے۔ ڈائرکٹرنیکٹافضل ماجد کا کہنا تھا کہ بذریعہ نوٹی فکیشن کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر لگائی، کالعدم جماعتیں پبلک ریکارڈہیں۔فضل ماجد کا یہ جواب سن کر سیکریٹری داخلہ بھڑک اٹھے۔ واضح رہے کہ سیکریٹری داخلہ شاہدخان نے24گھنٹے بعدبھی اپناموئقف نہیں بتایا جبکہ ترجمان وزارت داخلہ عدیل ستارکا کہنا ہے کہ ایسے کسی واقعے کے بارے میں علم نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -