مقابلہ نہ کیا تو دہشت گرد ہمارے گھروں میں گھس آئینگے، حمزہ شہباز

مقابلہ نہ کیا تو دہشت گرد ہمارے گھروں میں گھس آئینگے، حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں اوراداروں کوایک پیج پرہوناچاہیے، قوم نے مل کر دہشت گردوں کامقابلہ نہ کیاتو یہ ہمارے گھروں میں گھس آئیں گے۔ لاہورمیں چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ صحت بھی دہشت گردی کی طرح ایک بڑا چیلنج ہے، کینسرکے مرض میں اضافہ ہورہا ہے،ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی سیاست میں کبھی معاملات حل نہیں ہواکرتے، تحریک انصاف کے مزاج کی سمجھ نہیں آتی، کیا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا عمران خان صاحب کی پالیسیوں میں کھلا تضاد نہیں ہے۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول