تائیوان، مسافر طیارے کی دریا میں ہنگامی لینڈنگ، 25افراد جاں بحق ، 15کو بچا لیا گیا

تائیوان، مسافر طیارے کی دریا میں ہنگامی لینڈنگ، 25افراد جاں بحق ، 15کو بچا لیا ...

تائی پے (نیوزڈیسک)تائیوان میں ٹرانزایشیاء ایئرویز کا طیارہ پل سے ٹکرانے کے بعد دریا میں جاگرا جس کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،16کوبچا لیا گیا ہے جبکہ19افراد تاحال لاپتہ ہیں جہاز میں عملے کے پانچ ارکان اور دوبچوں سمیت 58مسافرسوار تھے۔تائی پے کی ضلعی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ جہاز نے دریامیں کریش لینڈنگ سے قبل ایک بلند کو ٹکرماری تھی۔ تائیوان کی ایئرایوی ایشن اتھارٹی نے بتایاکہ ٹیک آف کے 10منٹ بعد ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیاجس میں اب تک 23فراد کی موت واقع ہوگئی ، طیارے میں 31چینی سیاح سوار تھے۔سی سی ٹی وی کیمرے کی جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک سڑک کے عین اوپر جہاز نیچے کی طرف آیا اور پل کی دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے جہاز کاایک پرتباہ ہوگیا اور مسافرطیارہ پل کے فوری بعد دریامیں جابیٹھا۔بتایاگیاہے کہ ٹرانز ایشیاء ایئرویز کی پرواز ’بی 22816‘ نے تائی پے کے سانگشن ایئرپورٹ سے جنوب مشرقی چین کے ساحلی علاقے میں واقع کن من ایئرپورٹ کے لیے اڑان بھری تھی اور کریش لینڈنگ کے فوری بعد جہاز کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیااور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق جہاز فرانس کا بنایاگیااے ٹی آر 72تھا۔بلیک باکس مل گیا

مزید : صفحہ اول