جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بمباری ،25دہشتگرد ہلاک،7ٹھکانے تباہ

جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں بمباری ،25دہشتگرد ہلاک،7ٹھکانے تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔جنوبی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ فضائی کارروائی شانزیلا اور وادی تیراہ میں کی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -