بنوں، فورسز سے جھڑپ میں 3دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

بنوں، فورسز سے جھڑپ میں 3دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

بنوں(اے این این) بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک، ایک کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فورسز نے زخمی دہشت گرد کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ گرد و نواح میں بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول