پاک فوج کے 28بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی، 7ڈاکٹرز بھی شامل

پاک فوج کے 28بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی، 7ڈاکٹرز بھی شامل

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک +اے این این )پاک فوج کے28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہد ے پر ترقی دیدی گئی، ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے دیگر بریگیڈیئرز میں ندیم ذکی،شاہین مظہر، محمد عامر، شاہد پرویز، بریگیڈیئر نادرخان ، منظور احمد ،ارشد محمود، محمد عامر، حفیظ الرحمان،وسیم اشرف، محمد کلیم، سردار طارق، طاہر مسعود، اظہر عباس، چراغ حیدر، انیس اکبر ،محمد کلیم، باسط رضا، محمد عدنان ، وسیم اشرف، نعمان مسعود، فیض حامد، زاہد حامد، نعیم نقی، ظفر اقبال شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول