قذافی سٹیڈیم، جنونی شخص نے دوست کی بیوی اور 2بیٹیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

قذافی سٹیڈیم، جنونی شخص نے دوست کی بیوی اور 2بیٹیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

لاہور(کرائم سیل )گلبرگ کے علاقہ قذافی سٹیڈ یم کے قریب کار میں سوار ماں اور دو بیٹیوں کو جنونی شخص نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، فائرنگ سے ماں اور ایک بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ اید ھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کردیا ، شہر میں ہونے والی 4قتلوں کی اطلا ع پر پولیس کی بھاری نفری اعلیٰ افسران سمیت موقع پر پہنچ گئے، ایس پی سی آئی اے عمرورک کے مطابق یہ قتل گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اصل حقائق تفتیش کے بعد واضع ہونگے، تفصیل کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی فریدہ نامی خاتون اپنی جواں سالہ بیٹیوں ما ئد ہ اور نا ئد ہ کے ساتھ کلٹس گاڑی نمبری LEC 1759پر قذافی سٹیڈیم کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اپنی گاڑی کے ڈرائیور بشیر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فرید ہ اور اس کی دو بیٹیوں ما ئد ہ اور نا ئد ہ کو شدید زخمی کر دیا بعدازاں فریدہ اور ما ئد ہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ نا ئدہ سروسز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی،ملزم بشیر نے تینوں ماں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کوبھی گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ قتل گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ لگتا ہے ، چیک کرنے پر مائد ہ کے موبائل فون سے میسج ملا جوکہ اس نے اپنے بھائی جواد بھٹی کو بھیجا تھا کہ بشیر نے ہم پر فائرنگ کر دی ہے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے ، لیکن اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی واضع ہونگے ، جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا۔

4 قتل

مزید : صفحہ اول