پیپلز پارٹی شہید بھٹو آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالے گی

پیپلز پارٹی شہید بھٹو آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شہید بھٹو پارٹی کی چیئر پرسن غنویٰ بھٹو کی ہدایت پر آج ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالے گی ۔لاہور میں مرکزی ریلی پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن کی صدارت میں دوپہر دو بجے پریس کلب سے اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی جس میں شہید بھٹو لاہور کے عہدیدار اور کارکنان شرکت کریں گے اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے ۔