زمین کے تنازع پر بااثراد کا دھاوا، کلہاڑیوں کے وار سے بچی جاں بحق، خاتون سمیت 8افرادزخمی

زمین کے تنازع پر بااثراد کا دھاوا، کلہاڑیوں کے وار سے بچی جاں بحق، خاتون سمیت ...
زمین کے تنازع پر بااثراد کا دھاوا، کلہاڑیوں کے وار سے بچی جاں بحق، خاتون سمیت 8افرادزخمی

  

مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) خان گڑھ میں بااثرافراد کے حملے میں چھ سالہ بچی جاں بحق اور خاتون سمیت 8افرادزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق زمین کے تنازع پر بااثرافراد نے دھاوابول دیا اور کلہاڑیوں کے حملے میں خاتون سمیت آٹھ افرادزخمی ہوگئے ، خاتون کاہاتھ کلہاڑی کے وار سے کٹ کرالگ ہوگیاجبکہ علیشہ نامی بچی جاں بحق ہوگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مدعی کی درخواست پر13افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں مزیدکارروائی آگے بڑھائی جائے گی تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

مزید : مظفرگڑھ