اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرکے اخراجات اٹھانے کااعلان،کشمیر کے بغیر بھارت سے بات نہیں ہوسکتی : وزیراعظم نواز شریف

اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرکے اخراجات اٹھانے کااعلان،کشمیر کے بغیر بھارت ...
اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیرکے اخراجات اٹھانے کااعلان،کشمیر کے بغیر بھارت سے بات نہیں ہوسکتی : وزیراعظم نواز شریف

  

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر اُٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دستورسازاسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ آزادکشمیر کے تمام مسائل پر بیٹھ کر بات چیت کریں گے ، نئی عمارت کے منصوبے کے لیے نقشہ و دیگر کاغذی کارروائیاں دنوں میں مکمل کی جائیں اورنئی عمارت کی تعمیر کے لیے تمام اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔ اُن کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت سے نمائندگان کے ہمراہ وہ مارچ میں دورہ کریں گے اور تمام معاملات حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ آزادکشمیر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، انشاءاللہ کشمیری عوام اپنامقصدو منزل ضرورحاصل کریں گے ، کشمیر کاایجنڈاشامل کیے گئے بھارت سے بات چیت نہیں ہوسکتی اورنہ ہی کشمیری قیادت کی خواہش کے خلاف کوئی حل منظور ہوگا۔

مزید : مظفرآباد /اہم خبریں