دیوہیکل چوہے کی ممکنہ تصاویر سامنے آگئیں

دیوہیکل چوہے کی ممکنہ تصاویر سامنے آگئیں
دیوہیکل چوہے کی ممکنہ تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک ایسے چوہے کا ڈھانچا دریافت کیا ہے جسے سب سے بڑا چوہا قرار دیا جا رہا ہے اور یہ جانور سامنے والے بڑے دانتوں کے ذریعے اپنا دفاع کرتا تھا،جنوبی امریکہ میں ملنے والی ایک جانور کی کھوپڑی 1,000 کلو گرام وزنی ہے جسے جوزے فورٹیگاسیا مونیسی کا نام دیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق بیل کی جسامت کا یہ چوہا تقریباً 20 لاکھ سال پہلے معدوم ہو گیا تھا۔سی ٹی سکین کے مطابق اس جانور کی کاٹ چیتے کی طرح مضبوط ہے اور اس کے سامنے والے دانت تقریباً تین گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کر سکتے تھے۔
سائنس دانوں کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس جانور کے سامنے والے 30 سینٹی میٹر لمبے دانت صرف کھانا کھانے ہی کے کام ہیں آتے تھے۔نیویارک اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ان سائنس دانوں کی تحقیق جریدے اناٹومی میں چھپی ہے
رپورٹ کے مطابق2007 ءمیں یوراگوئے سے ملنے والا یہ جانور پلائیو سین دور میں رہتا تھا۔سائنس دانوں کے مطابق یہ اب تک چوہوں کی نسل کا یہ سب سے بڑا جانور ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -