وزیر اعظم نواز شریف سے کشمیر کے حریت رہنماﺅں کی ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف سے کشمیر کے حریت رہنماﺅں کی ملاقات
وزیر اعظم نواز شریف سے کشمیر کے حریت رہنماﺅں کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف سے کشمیر کے حریت رہنماﺅں نے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کیا ۔اس کے بعد نواز شریف نے نے کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والے حریت رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیریوں کی اقتصادی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ، آزادی کی جنگ کے شہداءکو سلام : نواز شریف

اس ملاقات میں حریت رہنماءیوسف نسیم ، غلام محمد صفی ، محمود احمد ساغر اور ردیق احمد ڈار شریک ہوئے جبکہ ان کے علاوہ اس ملاقات میں آزاد کشمیر کے صدر ، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر بھی موجود تھے۔نواز شریف اور حریت رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔