اسلام نہیں داعش پر تنقید کی: جمائما

اسلام نہیں داعش پر تنقید کی: جمائما
اسلام نہیں داعش پر تنقید کی: جمائما

  

لندن (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ دہشتگرد گروپ داعش کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو اسلام کے نام پر لوگوں کو قتل کررہا ہے، داعش والے خود مسلمان نہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان کے پوسٹ کئے گئے خاکے کا لوگوں نے شاید غلط مطلب لیا ہے ،وہ لوگ جو خود مسلمان نہیں ، وہ اسلام کا پرچار کیسے کرسکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی