جنید خان کی جگہ راحت علی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل

جنید خان کی جگہ راحت علی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل
جنید خان کی جگہ راحت علی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکت ٹیم میں جنید خان کی جگہ راحت علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق راحت علی کوانجری کے شکار فاسٹ باؤلر جنید خان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ راحت علی نے 2012ء میں سری لنکا کیخلاف صرف ایک ہی ون ڈے میچ کھیلا ہوا ہے۔ جنید خان کی جگہ پہلے بلاول بھٹی کو شامل کیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف دو روزہ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے باعث راحت علی کا نام شامل کیا گیا ہے جس کیلئے  پاکستان کرکٹ بورڈ نے راحت علی کو سکواڈ میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی کو درخواست دیدی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق  عالمی کپ کیلئےپاکستان کرکٹ بورڈ نے  جو 30نام آئی سی سی کو بھجوائے تھے اس میں راحت علی کا نام شامل نہیں تھاجبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں کیلئے 7فروری تک کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔ جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے راحت علی کے نام کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو درخواست بھجوا دی ہے۔

اس سے پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ رپورٹ کے بعد اجمل کا نام شامل کیا جانا تھا لیکن سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اپنے ایکشن پر مزید توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ جب بھی ٹیم میں شامل ہوں تو توقعات پر پورا اتریں سکیں۔

واضح رہے کہ انجری کے شکار فاسٹ باؤلر جنیدخان کی جگہ آج راحت علی کا نام پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کی گیا ہے۔

مزید : Cricket World Cup 2015